Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت سگریٹوں پر ٹیکس میں اضافے کےلئے ضروری اقدامات کرے گی'

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت...
شائع 05 اگست 2021 09:26pm

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت سگریٹوں پرٹیکس میں اضافے کےلئے تمام متعلقہ قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کی غرض سے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت سے متعلق حکمت عملی کی تشکیل نو سے معاشرے کے محروم افراد کو زیادہ فائدہ ہوگا اور صحت کی مجموعی صورتحال میں بہتری ہوگی جو وقت کا تقاضا ہے۔

وزیرمملکت نے کہاحکومت تمباکو کے نقصان دہ اثرات سے پاکستانی بچوں کو محفوظ رکھنے کےلئےتمباکوکی بڑی صنعتوں کی طرف سے درپیش تمام چیلنجوں پرقابو پالے گی انہوں نے سگریٹ نوشی کے خلاف میڈیا پرآگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زوردیا.

ریڈیو پاکستان

State Minister

Ali Muhammad Khan