Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کر دیا گیا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کو بلوچستان میں...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2021 03:12pm

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کو بلوچستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا تھا۔ ​جن کی تشدد زدہ لاش چالیس دن بعد پیشن کے علاقے سرانان سے برآمد ہوئی ہے۔

عبیداللہ کاسی اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔ 30 جون کو ان کی پارٹی کے ارکان کی جانب سے پشاور میں احتجاج کیا گیا تھا اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ​گیا تھا۔

اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ایک بیان میں حکام کو یتوجہ دلائی کہ کاسی پکا اغواء پہلا واقعہ نہیں ہے ۔بلوچستان میں اے این پی کے سابق ترجمان اسد خان اچکزئی کو ستمبر 2020 میں اغوا کیا گیا تھا اور اسنکی گولیوں سے چھلنی لاش فروری 2021 میں کلی نوشہر کے علاقے سے ملی تھی۔

کاسی کے اغوا کے حوالے سے افتخار حسین نے کہا کہ 'اس طرح کے واقعات نے پختونوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے ۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات کو ایک منظم سازش کے ذریعے خراب کیا جا رہا ہے اور یہ حکومت اور ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور دیگر حکام نے ٹوئیٹر پر عبیداللہ کاسی کی ہالناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بلوچستان

Murder

ANP