Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر پر بھارت سے ایک اور جنگ کیلئے تیار ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 05 اگست 2021 03:04pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارت سے ایک اور جنگ کیلئے تیار ہیں، پاکستان کا ہر فرد کشمیر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہیں اور ہم نےکشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں،دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی ملک نے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مودی آر ایس ایس کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں،آج سلامتی کونسل، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمان میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے،پاکستان کےعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

fawad chaudhry

Information Minister

پاکستان

اسلام آباد