Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیشن کورٹ نے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی

لاہور:سیشن کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور...
شائع 04 اگست 2021 11:33am

لاہور:سیشن کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

عدالت کے روبرو شہزاد اکبر کے نمائندے نے راضی نامے کی تصدیق کردی۔

نمائندہ شہزاد اکبر نے بتایا کہ عدالت میں پیش کےت گےر صلح نامےکی تصدیق کرتے ہیں، جس پر عدالت نے شہزاد اکبرکے نمائندہ کی صلح نامہ کی تصدیق کے بعد نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے نذیر چوہان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

punjab assembly

Jahangir Tareen

MPA