Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت سندھ اپنے معاملات پر نظر ڈالے، گورننس بہتر کرے'

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں حکومت سندھ اپنے...
شائع 03 اگست 2021 07:27pm

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں حکومت سندھ اپنے معاملات پر نظر ڈالے،گورننس بہتر کرے۔ کراچی اور حیدرآباد ویکسی نیشن میں پیچھے ہیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا سندھ حکومت ہر سیکٹر میں پیچھے ہے۔کراچی اورحیدرآباد میں کوروناکیسززیادہ ہیں۔سندھ حکومت کواپنی گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت کے اختیارات ہیں کہ صوبوں کو اپنی کارکردگی کی جانب توجہ دلائے۔

انہوں نے کہاپاکستان بھرمیں ویکسینیشن کاعمل تیزی سےجاری ہے۔سعودی عرب سے23قیدی پاکستان پہنچےہیں۔ حکومت اوورسیزپاکستانیوں پرخصوصی توجہ دےرہی ہے۔وزیراعظم کی کاوشوں سےقیدیوں کی بڑی تعدادوطن پہنچی۔

فواد چوہدری نے کہاآزادکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت تھی۔پی ٹی آئی الیکشن جیتی تودھاندلی کاالزام لگایاجارہاہے۔ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین لاناچاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نےکا کہنا تھانوازشریف،مریم اور فضل الرحمان اس نظام کو طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے۔پارلیمان کے اندر جو لیڈرشپ ہے اسے اپنی پارٹی کو لیڈ کرنا چاہیئے۔مفروروں کو اپنی پارٹی لیڈ کرنے کا حق نہیں۔چاہے وہ نوازشریف ہو یا الطاف حسین ہو۔ہم ان لوگوں سے ہی بات کریں گے جو پالیمان کے اندر ہیں۔

انہوں نےمزید کہاایسانظام لاناچاہتےہیں جس پرسب کواعتمادہو۔انتخابی اصلاحات کےلئے49تجاویزمرتب کی ہیں۔ ہماراموقف ہےجوپارلیمنٹ کےاندرلوگ ہیں وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔نوازشریف،مریم نوازاورفضل الرحمان جیسے لوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے۔سیاسی معاملات اپنی جگہ،حکومت اوراپوزیشن کومل بیٹھناچاہیئے۔آگے بڑھنےسے متعلق شہبازشریف کا بیان خوش آئندہے.

فواد چوہدری کا کہنا تھاای 8اورای 9سےتجاوزات کےخاتمےکیلئےکارروائی کریں گا۔نیوی اورفضائیہ کوبھی کہاہےکہ گرین ایریازکوخالی کریں۔نیشنل پارک میں جہاں بھی کنسٹرکشن ہوگی اسےگرایاجائےگا۔

وزیر اطلاعات نے کہاجون اورجولائی میں بجلی کی طلب میں20فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔1500میگاواٹ بجلی اب بھی اضافی ہے۔سسٹم میں خرابی کیوجہ سےسپلائی میں مشکلات کاسامناہے۔

انہوں نے مزید کہاکامیاب جوان پروگرام کےتحت315ارب روپےکےقرضےدیےجائیں گے۔

انہوں نے کہاکپاس کی امدادی قیمت 5ہزارروپےفی من مقررکی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزراءاوروزرائےمملکت کی تنخواہوں میں اضافےکومستردکیاگیا۔

fawad chaudhry

Sindh government

Federal Information Minister