Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

براڈ شیٹ کیس میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیا حکم جاری

براڈ شیٹ کیس میں برطانوی ہائیکورٹ نےنیاحکم جاری کردیا۔عدالت...
شائع 03 اگست 2021 06:53pm

براڈ شیٹ کیس میں برطانوی ہائیکورٹ نےنیاحکم جاری کردیا۔عدالت نےنیب کو12کروڑڈالرزاور26لاکھ پاؤنڈزبراڈشیٹ کواداکرنےکاحکم دےدیا۔

برطانیہ کی عدالت نےاپنےحکم میں کہاکہ نیب13اگست تک براڈشیٹ کوتین مختلف مالیت کی ادائیگیاں کرے۔بصورت دیگریونائٹیڈ نیشنل بنکر کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔

ماسٹرڈیوسن نےنیب کو12کروڑڈالرز اور اضافی خراجات کی مدمیں26لاکھ پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دیا۔

حکم میں کہاگیاکہ فنڈز 10 اگست تک نیب کےوکلاءکےاکاونٹ اور13اگست تک براڈ شیٹ کےاکاؤنٹ میں ہونےچائیں۔مقررہ مدت میں کوئی ایک ادائیگی بھی نہ ہونےکی صورت میں عبوری حکم حتمی تصور ہوگا۔

عدالت نے نیب کے وکلاء کی درخواست قبل از وقت لانے کی دلیل کو مسترد کردیا۔

عدالت نے نیب کے وکلاء کو کارروائی میں مناسب طریقے سے ملوث نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

حکومت پاکستان نے براڈ شیٹ کی خدمات سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے تلاش کرنے کےلئے حاصل کی تھیں۔پاکستان براڈ شیٹ سے معاہدہ توڑنے کے سبب 65 ملین ڈالرز تک کا نقصان برداشت کرچکا ہے۔

NAB

England

Broadsheet