Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف ماضی کو بھلا کربات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مذاکرت کی ...
شائع 02 اگست 2021 02:30pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مذاکرت کی دعوت دیتےہوئے کہا کہ اقتدارکے بھوکوں کا جمعہ بازارلگا ہوا ہے ،اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہِیں ہے ، شہبازشریف ماضی کوبھلا کربات کرنا چاہتے ہیں توحکومت تیارہے ، ن اور ش لیگ میں مفاہمت اورمذاہمت کی جنگ ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق بتایاکہ افغان تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے،پولیس حکام کوانکوائری رپورٹ افغان تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ چاہتے ہیں کوئی کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑے اوراپنا عقیدہ نہ چھوڑے،محرم الحرام میں ہرصورت امن وامان برقرار رہےگا،محرم الحرام سےمتعلق جمعرات کواہم اجلاس طلب کرلیاہے ،ملک میں امن و امان سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں 1122 سروس نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ سیکٹرای الیون میں سیلاب آیالیکن ریسکیوٹیم نہیں تھی،اسلام آباد میں نالوں سے متعلق سی ڈی اے چیئرمین کو بھی ہدایت جاری کردی ہے کہ تمام نالوں پرتعمیرات30اگست تک کلیئرہونے چاہئیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخاتمےکیلئےآن لائن ویزہ سسٹم شروع کیاگیاہے،ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، بغیر ویزے والے لوگ آن لائن ویزہ اپلائی کریں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی سرٹیفکیشن کانظام نادرامیں تیارکیاجارہاہے ،ایف آئی اے،نادرا اورسائبرکرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے،30اگست تک رپورٹ نہ کیاگیا توملازمت سے فارغ کردیئے جائیں گے،آن لائن ویزہ اپلائی کرنےکیلئےایک ماہ کی چھوٹ ہےورنہ ملک چھوڑ دیں۔

اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ن اور ش لیگ میں مفاہمت اورمذاہمت کی جنگ ہے، ن لیگ کونقصان اپنی پالیسیوں کی وجہ سےپہنچا،اقتدارکے بھوکوں کا جمعہ بازارلگا ہوا ہے ،عمران خان کو کوئی خطرہ نہِیں ہے ،شہبازشریف ماضی کوبھلا کر بات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیارہے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کہاکہ پاک فوج نے افغان سرحد پر باڑ لگارکھی ہے، افغان مہاجرین نہیں آرہے پاکستان میں کوئی افغان طالبان نہیں ہیں ، بارڈرمحفوظ ہیں۔

شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ نورمقدم کیس میں والدین،ڈرائیوراورملازمین گرفتارہیں ،تمام ثبوتوں موجود ہیں ،ملزم کوپولیس مقابلے میں تونہیں قتل کروا سکتے، سزا ضرورملے گی۔

opposition

Interior Minister

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

اسلام آباد