Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کشمیر،اسلام آباد، پنجاب، خیبر...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2021 01:02pm

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کشمیر،اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2روز کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 78، اسلام آباد 46،لاہور 27 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہا، سب سے زیادہ گرمی ،نوکنڈی، روہڑی ،دادو، شہید بینظیر آباد 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

punjab

KPK

Met Office

Rain

preduction