Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے ...
شائع 02 اگست 2021 12:40pm

اسلام آباد:چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،گریڈ ایک سے6تک کےملازمین کا الاؤنس 4500 سےبڑھاکر6000 روپے کردیا گیا، گریڈ 7سے 10تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزارسے بڑھا کر8ہزارکردیا گیا۔

اسی طرح گریڈ 11سے15تک کےملازمین کا الاؤنس6ہزارسےبڑھا کر12ہزارکردیا گیا جبکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیاگیا،بڑھائےگئے الاؤنس کااطلاق یکم مارچ2021 سے ہوگا ۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed