Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں سلنڈردھماکا، 2 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 4 افراد زخمی

گجرات :پنجاب کے شہر گجرات میں گھر میں ہونے والے سلنڈردھماکے کے...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2021 10:53am

گجرات :پنجاب کے شہر گجرات میں گھر میں ہونے والے سلنڈردھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

گجرات کے محلہ مسلم آباد میں سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دھماکےسے ایک مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوگیاجبکہ ارد گرد کی عمارتوں اوردکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

پولیس کی ٹیموں نےموقع پرپہنچ کرتمامراستےبندکردئیےاور زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

مکان کے ملبے کو ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

house

punjab

Gujrat