Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ جانتے ہیں گوادر کو پاکستان نے کس سے خریدا تھا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ بلوچستان کی معروف بندرگاہ گوادر پہلے ...
اپ ڈیٹ 01 اگست 2021 01:25pm

کیا آپ جانتے ہیں کہ بلوچستان کی معروف بندرگاہ گوادر پہلے پاکستان کی ملکیت نہیں تھی؟

پاکستانی علاقہ گوادر اپنی بندرگاہ کی وجہ سے بے پناہ شہرت رکھتا ہے۔ جس پر ایران سمیت پاکستانی کے حریف ملک بھارت کی بھی نظر ہے۔ یہ شروع سے پاکستان کا حصہ نہیں تھا بلکہ حکومتِ عمان کی ملکیت تھا۔ گوادر کو پاکستان نے عمان کی حکومت سے خریدا تھا۔

گوادر پاکستانی حکومت نے 8 ستمبر 1958 کو خریدا، لیکن سرکاری طور پر یہ علاقہ 8 دسمبر 1958 کو پاکستان کا حصہ بنا۔ اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم فیروز خان نون کی حکومت نے 1958 میں اس وقت کے سلطان عمان سے گوادر کی خریداری کے لئے 5 ارب 50 کروڑ میں بات چیت کی تھی۔

تاریخ کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بہت سے ممالک نے دوسرے ممالک سے خود مختار علاقے خریدے ہیں۔

اقوام عالم کے چند ممالک جنہوں نے دوسرے ممالک کے حصے خریدے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

٭ فرانس

قرون وسطیٰ کے دور سے ہی ممالک خودمختار علاقے خرید رہے ہیں۔ سال 1097 اور 1101 کے درمیان Bourges Odo Arpinus نامی ملک نے فرانس کے بادشاہ کو Bourges اور Dun نامی علاقے 60 ہزار پاؤنڈ کے عوض فروخت کیے۔

٭ روس

روس نے بھی 1721 میں ایسٹونیا ، لیونیا ، انگیا اور جنوب مشرقی فن لینڈ کو نیسٹاڈ کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر حاصل کیا، جس نے عظیم شمالی جنگ کا خاتمہ کیا جو 1700 کے بعد سے شروع ہوئی تھی۔ اس کے بدلے عظیم سویڈن کے بادشاہ فریڈرک اول کو علاقوں کے لئے بیس لاکھ چاندی کے روبل کی ادائیگی کی گئی۔

٭ ڈنمارک-ناروے کی فرانس سے سینٹ کروکس کی خریداری

ڈنمارک میں ویسٹ انڈین کمپنی نے 1733 میں سینٹ کروکس نامی علاقہ فرانس سے خریدا۔ یہ کمپنی ڈنمارک-ناروے کے ماتحت ہی کام کر رہی تھی- اس علاقے کی خریداری کے عوض کمپنی کی جانب سے فرانس کو مجموعی طور پر 750،000 لیورز ادا کیے گئے۔

٭ امریکا

1803 میں امریکا نے فرانس سے Louisiana نامی علاقہ خریدا جو 820,000 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا تھا- یہ علاقہ اس وقت 15 ملین ڈالر کے عوض خریدا گیا جو کہ آج کے دور میں 340 ملین ڈالر کے برابر بنتے ہیں۔

امریکا نے فلوریڈا بھی خریدا، امریکی حکومت نے 1819 میں اسپین سے فلوریڈا کی خریداری کی۔ ایڈمس آنس معاہدے میں محفوظ، اس علاقے میں موجودہ فلوریڈا اور الاباما، مسیسیپی اور لوزیانا کے جنوبی حصے شامل ہیں۔ یہ خریداری 5 ملین امریکی ڈالر میں کی گئی جو آج کے دور میں 101 ملین ڈالر بنتے ہیں۔

٭ الاسکا کی فروخت

رقبے کے لحاظ سے الاسکا امریکا کی سب سے بڑی ریاست ہے، لیکن ایک زمانے میں الاسکا روس کا حصہ تھا اور روس نے اسے امریکا کو فروخت کر دیا تھا۔ امریکا نے الاسکا روس سے پہلے ہی خرید لینا تھا لیکن روس کے ساتھ اس حوالے سے 30 مارچ 1867ء کو معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کی رُو سے روس نے الاسکا امریکا کو 72 لاکھ ڈالر، جو آج کے حساب سے تقریباً ایک ارب 31 کروڑ روپے بنتے ہیں، میں فروخت کیا۔

پاکستان

Gwadar