Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد:ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے...
شائع 01 اگست 2021 12:31pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روز 9 لاکھ 34 ہزار 717 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق تازہ اعداد وشمار جا ری کر دیئے ، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر مںے انسداد کورونا وینسی نشن کا سلسلہ جاری ہے،کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد3کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے مںک 9 لاکھ 34 ہزار 717 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک ملک بھر میں 3 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 183 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، ویکسین لگانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ پہلے ایک کروڑ عوام کی ویکسی نیشن 113 روز مںے مکمل ہوئی، پھر 28 دنوں کے اندر اور اب 16 دنوں میں مزید ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس ہفتے ریکارڈ ویکسین لگائی گئی۔

وفاقی وزیراسد عمر کا مزیدکا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 دنوں میں 50 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine