Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈبل سواری پر پابندی ختم، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی میں لاک ڈاؤن ایس اوپیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک...
شائع 31 جولائ 2021 06:39pm

کراچی میں لاک ڈاؤن ایس اوپیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک بارپھرترمیمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ختم کردی گئی۔نجی گاڑی میں صرف دوافرادکی سواری کی پابندی بھی موخر کردی گئی۔نجی گاڑی میں گنجائش کے مطابق مسافرسفرکرسکتے ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ پربھی پابندی نہیں ہوگی۔رکشہ،ٹیکسی،چنگچی اندرون شہرمسافروں کی گنجائش کےمطابق چل سکتے ہیں۔

شام چھ کےبعدکاروباری سرگرمیوں پرپابندی سے ڈیری شاپ مستثنیٰ ہونگیں۔ویئر،گوداموں میں عملہ ایس اوپی کےتحت کام رسکتاہے۔

lockdown

SOPS

sindh