Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان، بحرین کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، وزیراعظم عمران...
شائع 29 جولائ 2021 11:14pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کے روز مانامہ میں بحرین کے ولی عہد، ڈپٹی سپریم کمانڈر اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی.

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بحرین کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

فریقین نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بحرین کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے بحرین کی دفاعی استعدادکار بڑھانے میں بھی پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

بحرین کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Bahrain