Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر...
شائع 29 جولائ 2021 03:27pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے،پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی، الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

وزیراعظم کا فردوس عاشق اعوان کوٹیلیفون، الیکشن میں اہم کرداراداکرنےپر مبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ٹیلیفون کیا۔

وزیراعظم نے الیکشن میں اہم کرداراداکرنےپرفردوس عاشق اعوان کو مبارکباددی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب سےمسلم لیگ (ن) کامکمل صفایاکررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اعتمادپران کی شکرگزار ہوں۔

pm imran khan

ECP

اسلام آباد

ShowCause Notice