Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں مون سون بارشیں،مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے مون سون...
شائع 29 جولائ 2021 09:58am

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 9رخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بنوں میں 96 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،مردان میں 88 ملی میٹر،بونیر 57،بشام 45،مالم جبہ 23،سیدو شریف 13 جبکہ پشاور میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،حالیہ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مردان میں 2 بچے ،اپر دیر اور باجوڑ میں ایک ،ایک فرد جاں بحق جبکہ صوبے بھر میں 9 افراد زخمی ہوئے،اس کے علاوہ مردان میں 16 مکانات کو جزوی جبکہ ایک مکمل طور پر تباہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو دن تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی سربراہان کو پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔

KPK

peshawar

Accident

Roof Collapse