Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب...
شائع 28 جولائ 2021 11:43am

سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، حق رائے دہی کے استعمال کیلئے ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں، پولنگ کا عمل پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا، تحریک انصاف کے احسن سیلم بریار اور مسلم لیگ نون کے چوہدری طارق سبحانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی پی 38 میں پولنگ صبح 8بجے پرامن طور پر شروع ہوئی،بارش کے باعث ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش تھمنے کے بعد ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا تاہم پولنگ اسٹیشنز پر کورونا ایس او پیزکو ہوا میں اڑا دیا گیا،ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور سماجی فاصلے سمیت کسی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل دیکھنے میں نہیں آیا،ووٹرز کے ساتھ ساتھ انتظامیہ بھی ایس او پیزپر عملدرآمد میں غیر سنجیدہ نظر آئی۔

یہ حلقہ سیالکوٹ کے دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جس کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہےجبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

پولنگ کا عمل شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جس کی سیکیورٹی کلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی پی 38کی نشست مسلم لیگ (ن)کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

punjab assembly

Sialkot

Polling