Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور...
شائع 28 جولائ 2021 11:34am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں،دونوں اقوام امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، افغان امن عمل سمیت علاقائی امن اور رابطہ کاری سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے ۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فروغ امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی چارے اور باہمی اعتماد کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر سعودی قیادت سے اظہار تشکربھی کیا۔

Saudi foreign minister

ISPR

Army Chief

meeting

General Qamar Javed Bajwa

rawalpndi