Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ28 جولائی سے بحرین کا دوروزہ دورہ کریں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی28جولائی سے بحرین کا دوروزہ دورہ کریں...
شائع 27 جولائ 2021 07:03pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی28جولائی سے بحرین کا دوروزہ دورہ کریں گے۔وزیرخارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 28 اور 29 جولائی کو بحرین کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے مشترکہ وزراء کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بحرین جائے گا۔

اجلاس میں کامرس تجارت زراعت سیاحت اور دیگر شعبہ جات پر بات ہو گی۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بحرینی ہم منصب اور اعلی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری متوقع ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Bahrain