Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتال کورونا مریضوں سے بھرنے لگے

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک تیز ہوگیا ہے۔ کراچی...
شائع 27 جولائ 2021 12:05pm

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک تیز ہوگیا ہے۔ کراچی میں وائرس کی پھیلاؤ کی شرح چھبیس فیصد سے بھی اوپر چلی گئی۔

شہر قائد کے سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتالوں میں اضافی اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا۔

مراد علی شاہ نے سروسز اسپتال، کورنگی اسپتال، لیاقت آباد اور نیو کراچی اسپتال میں اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کی بیٹھک لگی۔ سیکریٹری صحت نے شرکا کو وائرس کے پھیلاؤ اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی اور کمشنر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شہر میں ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کیا جائے، شام چھ بجے کے بعد شہر میں مکمل پابندی لگائیں۔ کوئی غیر ضروری باہر نہ نکلے۔ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ جو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مزید تجاویز دے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ بولے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کراچی میں چھبیس اور حیدرآباد میں دس فیصد ہوگئی، کراچی شرقی میں تینتیس فیصد، کورنگی میں اکیس، سینٹرل میں بیس، غربی میں اُنیس، ملیر اور جنوبی میں سترہ سترہ فیصد کیسز ہیں۔ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سروسزاسپتال اور کورنگی اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے انتظام کرنے کی ہدایت ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لیاقت آباد اور نیو کراچی اسپتال کو کورونا مریضوں کیلئے تیار کیا جائے۔ کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھنے کے باوجود عوام احتیاط کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ شہریوں کی بے احتیاطی یونہی چلتی رہی تو صورتحال سنگین سے سنگین ہوتی چلی جائے گی۔

lockdown

Murad Ali Shah

sindh

COVID19

Covid Cases Pakistan

delta variant