Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین ...
شائع 26 جولائ 2021 09:38am

کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔ ملزمان ویکسین کے 15 ہزار روپے فی ڈوز چارج کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7660، اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

karachi

sindh