Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور

مظفرآباد:آزادکشمیر انتخابات کیلئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی...
شائع 25 جولائ 2021 11:59am

مظفرآباد:آزادکشمیر انتخابات کیلئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، پاک فوج سمیت فرنٹیئر کانسٹبلری ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر پولیس سیکیورٹی پر مامور ہے ۔

آزادکشمیر انتخابات کیلئے 40 ہزارسےزائد سیکیورٹی اہلکارفرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں آزاد کشمیر پولیس، فرنٹیئرک انسٹبلری، پنجاب کانسٹبلری، پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس سمیت پاک فوج کے اہلکارشامل ہیں ۔

آزاد کشمیرکے830 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور1269پولنگ اسٹیشن حساس قرارگئے ہیں۔

حساس ترین اسٹیشن پر8 سیکیورٹی اہلکار اور حساس پر6 اہلکارتعینات کےا گئے ہیں ، سیکیورٹی کیلئے تمام پولنگ اسٹیشن پر 4اہلکار تعینات ہیں۔

Pak army

FC

Election

security

police

Muzafarabad