Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل...
شائع 25 جولائ 2021 10:58am

لاہور میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 8اسپیشل اسکواڈز سمیت مجموعی طور پر 850سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشنز کلئےئ شہر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پیز اور25 ایس ایچ اوز سیکیورٹی کی نگرانی کر رہےہیں جبکہ 12 ایلیٹ، 14 پیرو اور 14 ڈولفن کی موٹر بائیکس گشت پر معمور ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

حساسیات کے حوالے سے پولنگ بوتھ کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹگری کے پولنگ اسٹیشنز میں 40 ،بی میں 25 جبکہ سی کیٹگری میں 15 اہلکار تعینات ہیں، پولنگ میٹریل کی شفٹنگ کلئے بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Election

lahore

security

Polling

azad kashmir assembly