Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے میاں کہاں ہیں۔۔۔؟ سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر بارباڈوس میں موجود ہے،...
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2021 09:05am

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر بارباڈوس میں موجود ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر "ٹریننگ" کی تصاویر شئیر کی گئیں۔ جن میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔

تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے تصاویر میں شوہر کے نظر نہ آنے پر پی سی بی سے استفسار کیا کہ میرے شوہر کہاں ہے؟

جس پر پی سی بی نے سرفراز کی ایک "گیلی سی" تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں جواب بھی دیا۔

سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بارباڈوس پہنچی ہے جہاں ان کی آرائیول پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جو منفی آئے اور ان کو قرنطینہ ختم کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

PCB

Sarfaraz Ahmed

Barbados