'نوازشریف نے ایسے شخص سے ملاقات کی جس کے ہندوستان سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں'
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتےہیں امراللہ صالح کے بیانات پر کوئی جواب نہیں دے رہے تھے۔افغانستان نے پاکستان کو ہر معاملے میں گھسیٹنے کا وتیرہ بنالیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمداللہ محب نے پاکستان کے بارے میں گندی زبان کا استعمال کیا۔انہوں نے حکومت پاکستان کو بے عزت کیا، غلیظ گفتگو کی۔پاکستان نے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے رابطے ختم کردیے۔
انہوں نے کہانوازشریف نے ایسے شخص سے ملاقات کی جس کے ہندوستان سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں۔کیا شہبازشریف کو معلوم تھا کہ نوازشریف کی ملاقات ہورہی ہے۔کیا ن لیگ کی سی ای سی نےانہیں اس ملاقات کی اجازت دی۔اگر ذاتی طورپر ملاقات کی تو اسکا ٹرانسکرپٹ عوام کے سامنےلایاجائے۔نوازشریف کی تاریخ مشکوک واقعات سے بھری پڑی ہے۔
انہوں نےمزید کہاپاکستان کو سازشوں کا سامنا ہے۔بھارت نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی۔اس ملاقات سے ہمارے سیکیورٹی ڈاکٹرائن کو نقصان ہوگا۔کن کن لوگوں کو معلوم تھا کہ نوازشریف یہ ملاقات کرنے جارہے ہیں۔اس ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ شیئر کی جانی چاہیئے۔
وفاقی وزیر نے کہاہم کسی گروپ کے ساتھ نہیں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان کو گالیاں نکالنے سے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔
Comments are closed on this story.