Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی زیدی ایک بار پھر کورونا کا شکار، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے...
شائع 23 جولائ 2021 03:21pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے ،برائے مہربانی ماسک پہنیں اور احتیاط کریں ۔

یاد رہے کہ علی زیدی اس سے پہلے بھی ایک بار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

coronavirus

Ali Zaidi

اسلام آباد

Federal Minister