Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر 44 مقدمات درج، 46افراد گرفتار

لاہور پولیس نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی ...
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2021 01:15pm

لاہور پولیس نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے پر 44 مقدمات درج کرکے 46 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر کارروائی کی گئی،عید الضحی پر قربانی کے جانور کی کھالیں بغیر اجازت اکھٹی کرنے پر 44 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 46 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

صدر ڈویژن میں 10، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 09، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 07 ، کینٹ ڈویژن میں 11، سول لائنز ڈویژن 05 اور سٹی ڈویژن میں 02 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مین شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کخلا ف کارروائی میں 22 مقدمات درج اور 38 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بغیر اجازت کسی بھی تنظیم یا گروپ کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

FIR

lahore

lahore police