حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد میں اندوہناک سانحہ پیش آیا جہاں عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،لطیف آباد نمبر 8میں مرمت کے بعد لگایا گیا ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا ،ہر طرف شعلے بکھر گئے جبکہ قریب کھڑے کئی لوگ زد میں آئے ، بچے ، بڑے اور بوڑھوں سمیت 18افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
ٹرانسفارمر پھٹنے سے شدید جھلسنے والےافراد کوکراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی،جن میں سے آج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے ،جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق انتقال کرجانے والوں میں سجاد قریشی،وقاص، نعمان، تابش اور شجاعت شامل ہیں، 13 افراد اب بھی کراچی کے 2 مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ادھر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی،فوٹیج میں ٹرانسفارمرپھٹنےکےبعدآگ لگتےدیکھا جاسکتاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزتنصیب کےدوران ٹرانسفارمرپھٹ گیاتھا،ٹرانسفارمرپھٹنےسےتیل پھیلا اورآگ لگ گئی۔
حیدرآباد میں ٹرانسفارمرپھٹنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج
دوسری جانب حیدرآباد میں ٹرانسفارمرپھٹنے کے واقعے کا مقدمہ مقدمہ سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب اورنقصان رسانی کی دفعات تحت تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا ۔
مقدمہ حیسکو کے 5ملازمین کیخلاف درج کیا گیا ہے،جس میں حیسکو ملازمین سہیل، فیصل، اسماعیل، سلیم اور ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد 5 حیسکو ملازمین میں سے 3ملازمین خود بھی ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.