Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی

کراچی :محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی،...
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2021 12:51pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں 25 جولائی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج سے بالائی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجھستان سے ہوتا ہوا سندھ میں داخل ہونے کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 جولائی کی شب ہوا کا دباؤ حیدرآباد اورکراچی پہنچے گا، جس کے باعث 25 سے 26 جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

سندھ میں 23 جولائی سے مون سون بارشیں،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی :سندھ میں 23 جولائی سے مون سون بارشوں کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

سندھ میں 23 جولائی سےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد محکمہ صحت سندھ نےالرٹ جاری کردیا ۔

ڈائریکٹرجنرل صحت ڈاکٹرارشاد میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سے 26 جولائی تک سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا ۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں اسپتالوں سمیت تمام طبی مراکز میں ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ضرورت کے تحت طبی عملے کی تعداد میں اضافے کابھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہاگیاہے کہ ضروری ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینس کی موجودگی یقینی بنائی جائے، روزانہ 4بجے تک اسپتال کی رپورٹ محکمہ صحت حکام کو جمع کرائی جائے۔

محکمہ موسمیات نے23 سے 25 جولائی کو سندھ کے ضلع تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ 25 سے 26 جولائی کو کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، دادو، جامشورو، ٹنڈوالہیار، اور قمبر شہداد کوٹ میں بارش اور تیز ہواوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

sindh