آزاد کشمیر میں آج سے 26 جولائی تک پاک فوج تعینات ہوگی
مظفرآباد: آزادکشمیر میں آج سے 26جولائی تک پاک فوج تعینات ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوج کو کوئیک ری ایکشن فورس کیلئے تعینات کیا جائے گا، آزادکشمیر پولیس ، ایف سی اور رینجرز بھی فرائض انجام دیں گے، انتظامات کا مقصد پرامن انداز میں انتخابات کرانا ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی تعیناتی کی آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے درخواست کی تھی۔
آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز
ادھر آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، وزیراعظم عمران خان تراڑ کھل اورکوٹلی آزاد کشمیراورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پہلے باغ اور پھر مظفرآباد میں جیالوں کا خون گرمائیں گے ۔
آزاد کشمیرالیکشن کیلئے سیاسی مہم کے آخری روزوزیراعظم عمران خان تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کوٹلی جلسہ کے موقع پر ڈرون کیمرہ کے استعمال پرپابندی عائدکردی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دن 2بجےپونچھ ڈویژن کے ضلع باغ کے کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو مظفرآباد کے یونی ورسٹی کالج گراؤنڈ میں بھی جیالوں سے خطاب کریں گے ۔
Comments are closed on this story.