Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا

جمیکا:پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز سے 5 ٹی 20...
شائع 23 جولائ 2021 09:26am

جمیکا:پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز سے 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پہنچ گئی ہے جہاں اب پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا۔

ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا ون ڈے میچ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث دوسرے ون ڈے میچ کو ملتوی کیا گیا،پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی تھی۔

اس وقت پاکستانی ٹیم بھی ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں اسے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اور 2ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

corona positive case

odi series

PakvWI

jamaica