Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کاچین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سےجانی نقصان پرگہرے افسوس کااظہار

پاکستان نے چین کے صوبے ہنان (Henan)میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے...
شائع 22 جولائ 2021 07:56pm

پاکستان نے چین کے صوبے ہنان (Henan)میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک ٹویٹ میں سوگوار خاندانوں اور متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکیا جنہیں قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی شدید صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں کی مدد کےلئے تیار ہے۔

flood