Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

'پاکستان جلد گرے لسٹ سے باہر آجائے گا'

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ حکومت بہت جلد مہنگائی پر قابو ...
شائع 20 جولائ 2021 07:14pm

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ حکومت بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی۔ پاکستان جلد گرے لسٹ سے باہر آجائےگا۔ بھارت نے خطے میں اپنے دشمن ممالک کو نقصان پہچاننے کے لیے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔

لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بھارت کے مقابلے میں کم ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک سے تیل بھی سستا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز اور عام مارکیٹ کی قیمتوں میں بہت فرق ہے اس لئے یوٹیلٹی اسٹورز کے نرخ بڑھانا پڑ رہے ہیں۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں فیشن شو کر کے یا ہاتھ اوپر نیچے کر کے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے۔ آزاد کشمیر کے باشعور عوام آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔

Federal Minister

Inflation

grey list

Hammad Azhar