Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے...
شائع 20 جولائ 2021 02:23pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے جن میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، عامر محمود کیانی، سیف اللہ نیازی، علی زیدی، گورنر سندھ عمرن اسماعیل، حلیم عادل شیخ اور دیگر وزراء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ کی سیاست سےمتعلق خصوصی تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ سندھ ایڈوائزی کمیٹی،وفاقی منصوبوں اوراندرون سندھ مسائل پربھی غور کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی قیادت کےاجلاس میں سندھ سےمتعلق بڑے فیصلےکئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم نے اگست سےسندھ میںِ سیاسی جلسے کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

sindh

Jalsa