Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

مانچسٹر:پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی20سیریز کا تیسرا اور...
شائع 20 جولائ 2021 12:23pm

مانچسٹر:پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی20سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ آج مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا ، 3میچز کی سیریزایک ایک سے برابرہے۔

پاک انگلینڈ ٹی 20سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن معرکہ آج اولڈ ٹریفورڈ پرشیڈول ہے ،میچ پاکستانی وقت کےمطابق آج رات ساڑھے10بجے شروع ہوگا۔

گرین شرٹس آخری میچ اورسیریزجیتنےکیلئے سردھڑکی بازی لگانے کوتیارہے،حتمی ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی تیسرےمیچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

تین میچزکی سیریزایک ایک سے برابرہے،پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے ٹی20میں میزبان ٹیم فاتح رہی۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ پرپاکستان کا انگلینڈ کیخلاف پلڑا بھاری رہا،4میں سے 2میچزمیں پاکستان جبکہ ایک میں انگلینڈ کامیاب رہااورایک میچ بےنتیجہ رہا۔

پاکستان

England

3rd t20 Match

PAKVsEng