Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے، مریم نواز

مظفرآباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی ...
شائع 19 جولائ 2021 03:58pm

مظفرآباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے، کشمیر کا مقدمہ نواز شریف جیسا بہادر لیڈر ہی لڑسکتا ہے، یہاں بڑے محب وطن کو بڑا غدار کہا جاتا ہے۔

نائب صدرن لیگ مریم نوازنے فارورڈکہوٹہ میں جلسےسےخطاب کرتےہوئے کہا کہ سیکڑاوں جلسےکئے مگرایسانظم وضبط نہیں دیکھا ،کشمیر کا مقدمہ نوازشریف جیسابہادرلیڈرلڑسکتاہے،نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گےاورجیتیں گے بھی،نوازشریف کشمیرکےمقدمےپرخاموشی اختیار نہیں کریں گے ،عمران خان کشمیر کے جعلی وکیل ہیں۔

مرایم نواز نے مزید کہا کہ دشمن کے5ایٹمی دھماکوں کاجواب6دھماکوں سےدیا،نوازشریف کاکشمیر کےساتھ خون کا رشتہ ہے،برہان وانی کامقدمہ لڑنےوالےنوازشریف کوغدارکہاگیا، اگر نوازشریف غدارہیں توہم سب غدارہیں، محب وطن لوگوں کوغدارکالقب دیاجاتاہے، جس کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکتےاسےغدارکہہ دیاجاتاہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بھارت سن لو،ہم چھین کےرہیں گےآزادی،کشمیرو!کیاکوئی گیدڑآپ کا لیڈر ہوسکتاہے،ہم نے کسی پیسےوالی مشین کےپاس جلسہ نہیں کیا،عمران خان نے نئی اےٹی ایم سےکتنے پیسےلئےہیں،عمران خان نے باغ میں جعلی جلسہ کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں کوئی جعلی دعویٰ نہیں چلے گا،نوازشریف کومودی کایارکہا،خود کشمیرمودی کی جھولی میں ڈال دیا،کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک پرکام بند ہوگیا،نوازشریف دورمیں چینی سرمایہ کاری کیلئےآتےتھے،اب چینی داسو دھماکے کی تحقیقات کیلئے آرہے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کواسلام آبادسےاغواءکرلیاجاتاہے،آپ کو افغان حکومت سےمعافی مانگی چاہیئے تھی، آج جی ڈی پی کامطلب ہےگیس،ڈیزل اورپیٹرول، گیس،ڈیزل اورپیٹرول کی قیمتیں آسمان پہنچ گئی ہیں۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

modi

Muzafarabad