Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا، دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے خود ہی...
شائع 19 جولائ 2021 12:03pm

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے خود ہی پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف کرلیا ،بھارتی بیان نے نہ صرف اس کی اصلیت عیاں کردی ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے ،پاکستان اس معاملہ پر مناسب ایکشن کلئےا صدر ایف اے ٹی ایف سے رسائی کرنے پر غور کررہا ہے۔

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے بھارتی عدم اتفاق کے کردار بارے بھارتی وزیرخارجہ کے 18جولائی کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آ گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے عالمی برادری پر واضح کرتا آیا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کے کردار کو گھٹا رہا ہے، حالیہ بھارتی بیان بھی اہم ٹیکنیکل فورم کو پاکستان کیخلاف تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے، بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران پاکستان مخلصانہ اور تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا جائزہ لینے کیلئے جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کے طور پر بھارت کا کردار مشکوک ہو گیا ہے،ایف اے ٹی ایف اس معاملہ کو دیکھے، دھوکہ بازی سے پاکستان پر دباو ڈالنے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے، اس کوشش کو کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Zahid Hafeez Chaudhry

spoksperson

FATF