Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نواز شریف آزاد کشمیر میں پلس ہورہے ہیں'

مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہاتم ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک پیج والوں کو لیکر غروب ہوگئے ہو۔
شائع 18 جولائ 2021 09:01pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نواز شریف آزاد کشمیر میں پلس ہورہے ہیں۔ سیم پیج اب 'شیم پیج' بن چکا ہے۔

مریم نواز نے آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ اور باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہاتم ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک پیج والوں کو لیکر غروب ہوگئے ہو۔

انہوں نے کہا عمران خان اگر باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔ایسے جلسے کو تو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا۔باغ والوں نے وزارت عظمی کے خواب دیکھنے والوں کو دن میں تارے دکھادیے۔ اگر یہ پورا الیکشن بھی چوری کرلیں تو ہمیں جیتنےسے نہیں روک سکتے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Election Campaign

azad kashmir election