Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق

لاہور میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیلنے لگی، شہر میں ...
شائع 18 جولائ 2021 07:19pm

لاہور میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیلنے لگی، شہر میں 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لیبارٹری میں جین سیکوئنسنگ مشین کی مدد سے سیمپلز میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق 85 مشتبہ نمونوں میں سے56میں ڈیلٹاوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کےلئےتمام ممکنہ اقدامات کیےجارہے ہیں۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن ہی ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے، 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

lahore

covid

Health Department

delta variant