Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کا "طوطے والا لطیفہ" سن کر وزیراعظم ہوئے محظوظ

وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور...
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2021 09:45am

وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر سے نکلنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود انتخابی جلسے سے ناصرف خطاب کیا بلکہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ایک "طوطے کا لطیفہ" بھی سنایا، جسے سن کر وزیراعظم محظوظ ہوئے اور مسکرائے بنا نہ رہ سکے۔

علی امین گنڈا پور نے خطاب کے دوران کہا،' محلے میں ایک بہت ہی کرپٹ، جھوٹا اور منافق انسان تھا۔ اس محلے میں ایک آدمی نے ایک طوطا پالا ہوا تھا۔ تو جب بھی وہ گزرتا تھا تو طوطا کہتا تھا (یہاں علی امین نے سیٹی کی آواز نکالی) ، وہ آدمی دیکھتا تو طوطا کہتا کرپٹ، چور، ڈاکو، منافق، جھوٹے۔ تو ایک دن ایسا ہوا کہ وہ بندہ اندر چلا گیا اور طوطے کے مالک کو بولا کہ تمہارا طوطا مجھے جھوٹا، کرپٹ، ڈاکو، چور، منافق کہتا ہے۔ تو مالک نے طوطے کو زدوکوب کیا ، سزا دی اور وہ بندہ مطمئن ہو کر چلا گیا۔ اگلے دن جب وہ ہی شخص گزر رہا تھا تو طوطے نے کیا (یہاں علی امین نے پھر سیٹی کی آواز نکالی)، جب اس شخص نے دیکھا تو طوطا بولا سمجھ تو گئے ہونا۔'

علی امین کا اشارہ سمجھ کر ناصرف وزیراعظم بلکہ جلسے کے شرکا بھی خوب محظوظ ہوئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ علی امین کی تقریروں سے نقصِ امن کا خدشہ ہے لہٰذا انہیں آزاد کشمیر سے فوری نکالا جائے۔

دوسری جانب انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے پر علی امین کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا ۔ پرچہ کاٹنے کا حکم چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جلسے سے خطاب کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی مہم چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ قانون کی حکمرانی کیلئے الیکشن کمیشن کا حکم بطور احتجاج تسلیم کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ علی امین کی تقریروں سے نقصِ امن کا خدشہ ہے لہٰذا انہیں آزاد کشمیر سے فوری نکالا جائے۔

دوسری جانب انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے پر علی امین کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا۔ پرچہ کاٹنے کا حکم چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے دیا تھا۔

pm imran khan

Ali Amin Gandapur