مویشی منڈی جانے والوں کیلئے حکومت سندھ کا اہم حکم نامہ جاری
حکومت سندھ نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے...
حکومت سندھ نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ جو لوگ مویشی منڈی میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈی میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھانا لازمی قرار دیدیا ہے، نئے حکم نامے کے مطابق ان تمام شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھانا لازمی ہوگا جو مویشی منڈی کے اندر جانا چاہتے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، جبکہ شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت کیا گیا ہے۔
پاکستان
karachi
Eid ul Azha
مقبول ترین
Comments are closed on this story.