Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی، کراچی ایکسپو میں رجسٹریشن بند

ایسٹرازینیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ترجمان...
شائع 17 جولائ 2021 12:18pm

ایسٹرازینیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ترجمان وزرات صحت ساجد شاہ کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزارخوراکیں اسلام آباد بطورامداد پہنچی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوویکیس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ ہے جب کہ پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔

کوویکس کے تحت پاکستان میں تین مختلف ویکسین آچکی ہیں۔ آج پہنچے والی امدادی ویکسین کی چوتھی کھیپ ہے۔ دوکھیپ 26 لاکھ 74 ہزارتک کویکس ویکسین بطورامداد مل چکی جب کہ کوویکس کے تحت فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو ملی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو امریکا سے بطورامداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی تھیں۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے رجسٹریشن بند کردی۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا۔ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہونے پر ویکسین لگوانے آنے والوں کی بڑی تعداد واپس لوٹ گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہیں ملے گی تو کام بھی نہیں ہوگا، ہمیں ہمارا حق دیا جائے جو وعدہ کیا وہ نبھایا جائے۔

واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

پاکستان

karachi

AstraZeneca vaccine

Expo Center Karachi