Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کردئیے

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے...
شائع 16 جولائ 2021 12:18pm

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے الزامات مسترد کردئیے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان نے چمن بارڈر کے دوسری جانب ایئر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے کارروائی کو افغانستان کا حق قراردیا تھا، پاک فضائیہ نے اس ِحوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی، افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں، الزامات مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف کے مترادف ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ سبوتاژ کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کیلئے مدد کرتا رہے گا، ضروری ہے تمام توانائیاں وسیع البنیاد اورجامع سیاسی حل پر مرکوز کی جائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ خود مختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کیلئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصورکرتے ہیں،پاکستان نےحال ہی میں فرار ہو کر آنے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کرکے افغان حکومت کے حوالے کیا، پاکستان نے ہرقسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

foreign office

پاکستان

vice president

اسلام آباد

Zahid Hafeez Chaudhry

spoksperson