Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں ایک بار پھر 31 جولائی تک پابندیاں سخت کردی گئیں

کراچی :سندھ میں ایک بار پھر 31جولائی تک پابندیاں سخت کردی...
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2021 12:34pm

کراچی :سندھ میں ایک بار پھر 31جولائی تک پابندیاں سخت کردی گئیں،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ بند کردی گئی، آج سے انڈور جم، شادی ہالز، سینما اورپارکس پر تالے لگادیئے گئے، اسکول بھی بند رہیں گے۔

لاپرواہی اور غیر ذمے داری بھاری پڑنے لگی، سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح19فیصد سے زائد ہوگئی لیکن شہریوں نےکورونا کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔

صوبے بھر میں ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانےپر پابندی لگادی گئی، جمعے سے انڈور جم، شادی ہالز پر تالے لگادیئے گئے جبکہ سینما، پارکس، ساحل سمیت دیگر تفریحی مقامات جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

پہلی سے اٹھویں تک اسکول بند ہوں گے، 9ویں اور 10ویں جماعت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

coronavirus

coronavirus sops

restaurants

karachi

sindh

marriage hall

indoor dining

cinema