Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیلجیئم کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک

برسلز:بیلجیئم کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث 6افراد ہلاک...
شائع 16 جولائ 2021 09:24am

برسلز:بیلجیئم کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث 6افراد ہلاک ہوگئے،یہ سیلاب ان شدید بارشوں کا نتیجہ ہیں جو ملک میں 2 دن سے بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

اسی طرح ان بارشوں کے باعث تیزی سے آنے والے پانی کے سبب ملک میں بہنے والے دریا بپھر کر کناروں سے باہر آگئے ہیں، جس کے بعد بیلجیئم نے یورپین یونین سے بھی مدد مانگ لی۔

حکام کے مطابق 6 میں سے 4 افراد لئیج صوبے میں ہلاک ہوئے جبکہ ملک کے بیشتر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں،جس کے باعث گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں صوبہ لئیج کی میونسپلٹی پیپنسٹر میں ایک درجن سے زائد مکانات گرگئے۔

دریائے میوزے اور دریائے اورتھ اپنے کناروں سے باہر بہہ رہے ہیں، جس کی وجہ سے قریبی سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔

Brussels

Rain

flood

Belgium