Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹی20 آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3میچوں پر مشتمل سیریز کا...
شائع 16 جولائ 2021 09:17am

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی20 آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ ماضی کا حصہ بن گئی، اب مختصر سیریز میں ٹکراؤ ہوگا، پاک انگلینڈ پہلا ٹی 20آج بروز جمعہ کو ناٹنگھم میں شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کیخلاف میچ کیلےش قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی، ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

شاداب خان کہتے ہیں ہماری ٹی20کی اچھی ٹیم ہے،انگلینڈسےاچھی سیریزہوگی،حفیظ اورعماد کے ہونے سے فائدہ ہوگا۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اب تک 18ٹی 20کھیلے گئے انگلش ٹیم 12جبکہ پاکستانی ٹیم 5میچزجیت سکی۔

t20 series

odi series

PAKVsEng