Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کے جواب کا منتظر

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب) نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق...
شائع 15 جولائ 2021 03:09pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب) نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے جواب کا منتظر ہے، نیب نے نوٹسز پر 16جولائی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی اورآمدن سے زائد اثاثوں اور نیویارک پراپرٹی سے متعلق دستاویزات بھی مانگ لیں۔

سابق صدر آصف زرداری کے پاس جواب جمع کروانے میں ایک روز رہ گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری کو2نوٹس جاری کےج تھے ۔

کراچی اور اسلام آباد کی رہائش گاہوں پر بھیجے گئے نوٹس میں آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی طریقے سے فوائد حاصل کرنے کے کیس میں جواب مانگا گیا، اس کے ساتھ ساتھ نیویارک پراپرٹی سے متعلق بھی دستاویز طلب کی گئیں ہیں۔

نیب کی جانب سے پہلے 24 جون پھر 9 جولائی کو نوٹس جاری کے گئے، جن میں 16 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

NAB

اسلام آباد

Asif Zardari

new york property case