Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نااہلی کیس:فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال...
شائع 15 جولائ 2021 12:37pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن میں ممبر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے فریال تالپور کخلا ف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

ممبر پنچاب الطاف ابراہیم قریشی نے فریال تالپور کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت دی تھی، جس پر وکیل نے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کا مؤقف اپنایا۔

ممبر پنجاب نے کہاکہ کیس پر اسٹے آرڈر نہیں تو کیوں ملتوی کریں، قانون کے پیچھے مت چھپیں، صاف کہہ دیں کہ سماعت ملتوی کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Faryal Talpur

sindh assembly session

disqualify case