Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ...
شائع 15 جولائ 2021 10:54am

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر نےکورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی مچا چکی ہے،مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک حد تک ہورہا ہے۔

اسد عمر نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کریں،اور انسداد کورونا ویکسین کو یقینی بنائیں،شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

NCOC

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

Federal Minister

corona patient