Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عدالتوں نے نوازشریف کو سرخرو کیا'

آزاد کشمیر ہجیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقتدارکےلئے نوازشریف پر الزامات لگائےجاتےتھے۔نوازشریف پر جو الزامات لگائےوہی عمران خان پرلگے۔
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2021 07:42pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں عدالتوں نے نوازشریف کوسرخرو کیا۔نوازشریف پر جو الزامات لگائے وہی عمران خان پر لگے۔

ہجیرہ، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقتدارکےلئے نوازشریف پر الزامات لگائے جاتے تھے۔الزام لگانےوالوں کاوزیرادویات چوری کرتے پکڑا گیا۔

مریم نوازکاکہنا تھاکہ پاکستان میں بجلی نہیں آتی مگرلمبےلمبےبل آتےہیں۔چوری کی وجہ سےآٹا اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔آٹا35روپےسے80روپےفی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا سب سے بڑا منی لانڈرر پاکستان پر قابض ہے۔اسی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے کو کہتی ہوں۔کرپشن پکڑنی ہے تو مارونا چھاپہ وزیراعظم ہاؤس پر۔مارو چھاپا 300 کنال کے بنی گالہ کے محل میں۔منی لانڈرر بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Bani Gala